ماروتی سوزوکی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار لانچ کردی ہے، اس کے علاوہ Kia، MG اور Tata بھی الیکٹرک گاڑیوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور Sport Utility Vehicles (SUVs) کے نئے ماڈل اور کانسیپٹ ماڈل دیکھے جا رہے ہیں۔ آٹو ایکسپو کے پہلے دو دن یعنی 11 اور 12 جنوری کو میڈیا کے لیے اس شو کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور پہلے ہی دن ماروتی کی کانسیپٹ کار کی لانچنگ ہوئی۔ اس میں ای وی ایکس ایس یو وی کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا ماروتی کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی ایک دفعہ کی چارجنگ میں 550 کلومیٹر چلے گی، اس کار کو کئی نئے فیچرز کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ ہنڈائی نے اس خاص کار کا نام Loniq 5 EV رکھا ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان یہاں ہنڈائی کمپنی کی ای وی کار کی لانچنگ کے موقع پر پہنچے اور توجہ کا مرکز بن گئے اپنے دلفریب انداز لہجے اور دلچسپ بیانات کے لیے مشہور، شاہ رخ نے ایکسپو مارٹ میں بھی سب کا دل جیت لیے۔
شارخ خان نے اس کار کا نام لونک ای 5 بتایا اور قیمت 44.95 لاکھ روپے بتائی اورساتھ ہی میڈیا کو گاڑی کے فیچرز بتا کر کار سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا، اور جلد ہی ہندوستانی مارکیٹ میں یہ گاڑی پیش کی جائے گی۔ کمپنی کے اہلکار نے بتایا کہ یہ گاڑی پانچ رنگوں کے آپشنز میں مارکیٹ میں پیش کی جائے گی، آٹو ایکسپو میں Maruti Suzuki، Toyota، Tata Motors، MG، Kia، Hyundai Motor India اور BYD کی گاڑیاں ڈسپلے پر ہیں۔ لگژری سیڈان BYD Seal کم چارجنگ میں لمبی دوری طے کرنے کے لیے ایک بہترین کار ہے، یہ ایک ہی چارج پر 700 کلومیٹر تک چلتی ہے۔ یہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار صرف 3.8 سیکنڈ میں طے کرتی ہے، پہلے مرحلے میں اس کار کو فاریسٹ گرین کلر میں دستیاب کرایا گیا ہے۔
کئی بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کئی اسٹارٹ اپس بھی آٹو ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں، اس بار آٹو ایکسپو میں ہندوستان کے تقریباً سبھی مقبول دو پہیہ گاڑیوں کے برانڈز حصہ لے رہے ہیں۔ گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں منعقد ہونے والی اس نمائش کا افتتاح مرکزی وزیر برائے بھاری صنعت نتن گڈکری کریں گے۔ 13 جنوری کو یہ شو صرف کاروباری افراد کے لیے ہوگا اور اس کے بعد 14 جنوری سے 18 جنوری تک یہ شو عام آدمی کے لیے کھلا رہے گا۔