ضلع کے مختلف گاؤں کے پردھانوں نے اپنے گھر پر ہی حلف اُٹھایا اور اس کے بعد وہ قانون کے مطابق عوامی نمائندے کی تمام ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے گاؤں کے سربراہ کی حیثیت سے تیار ہو گئے ہیں۔
ضلع کے گاؤں پردھانوں کو حلف برداری کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ نوڈل افسران کو نو منتخب پردھانوں کو حلف دلانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
گاؤں کے پنچایتوں کے قیام، گاؤں کے پردھان اور گرام پنچایت ممبروں کی حلف برداری کے بعد پہلی میٹنگ کا ٹائم ٹیبل بھی جاری کیا گیا تھا۔
گزشتہ 24 مئی کو، ڈی ایم نتیش کمار نے گرام پنچایتیں تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس کے بعد 25 مئی کو گرام پردھانوں اور گرام پنچایت ممبران کے پردھانوں نے ورچوئل تکنیک سے حلف اُٹھایا۔ ضلع کے کچھ پردھان 26 مئی کو بھی حلف اُٹھائیں گے۔ پھر 27 مئی کو نئی تشکیل شدہ گرام پنچایتوں کی پہلی میٹنگ منعقد ہوگی۔
میٹنگ منعقد کرنے سے قبل تمام پردھانوں کو ضلع پنچایتی راج آفیسر کو سرٹیفکیٹ فراہم کرانے ہوں گے۔
غورطلب ہے کہ بریلی ضلع میں کل 1193 گرام پنچایتیں ہیں۔ جن میں سے 449 گرام پنچایتوں میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے صرف 744 گرام پنچایتیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ اب 25 اور 26 مئی کو 744 گرام پردھانوں کا حلف اٹھانا ہے۔
ایسی صورتِ حال میں گاؤں میں گرام پنچایت ممبروں کے انتخاب میں امید واری نہ کرنے کی وجہ سے بنی ہے۔ یعنی 449 گرام پنچایتوں میں گرام پردھان کے عہدے پر تو چناؤ ہوا ہے، لیکن گاؤں کے وارڈوں میں ممبر منتخب ہونے کے لیے اپنی امید واری پیش نہیں کی۔ لہذا گاؤں کا کورم نامکمل ہو گیا۔ ایسی صورتحال میں ایڈمنسٹریٹر پہلے کی طرح کام کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:
'بارہ بنکی کی مسجد کو شہید کرنے والے افسرکوعدالت سزا دے'
ڈی ایم نتتیش کمار نے ضلع کے 15 بلاکس بہیڑی، شیر گڑھ، بھوجی پورہ، میر گنج، کیارہ، رام نگر، مجھگواں، بِتھری چین پور، فرید پور اور نواب گنج میں، بی ڈی او اور اے ڈی او کو دم کھودا، عالم پور جعفرآباد، فتح گنج مغربی، بھوتہ اور بھد پورہ بلاک میں حلف برداری کی ذمہ داری سونپی تھی۔