ETV Bharat / state

مرادآباد: بلاک پرمکھ پر بدعنوانی کا الزام

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے تھانہ مونڈھا پانڈے علاقے کے سبھی بی ڈی سی ممبر اور گاؤں کے پردھانوں نے بی جے پی کے بلاک پرمکھ للت کوشک اور بی ڈی او پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے جانچ کی مانگ کی۔

gram pradhan and bdc members alleged corruption on block pramukh in moradabad
گاؤں کے پردھانوں اور بی ڈی سی ممبروں نے بلاک پرمکھ پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 10:00 PM IST

گاؤں کے پردھان اور بی ڈی سی ممبر آج کلکٹریٹ پر پہنچ کر بلاک پرمکھ للت کوشک اور بی ڈی او کے خلاف احتجاج کیا اور ان کے ذریعے کیے گئے بدعنوانی کی جانچ کا مطالبہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

بی ڈی سی ممبر احسان علی نے بلاک پرمکھ اور بی ڈی او پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'سرکاری اسکولوں کی رنگائی پتائی اور مرمت کرنے کے لئے فرضی ٹینڈر نکال کر اس کی رقم غبن کرنا چاہتے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'علاقے میں موجود سرکاری اسکولوں کی رنگائی پتائی اور مرمّت کا کام پہلے ہی پردھانوں اور بی ڈی سی کے ذریعہ ہو چکا ہے، جن کاموں کے لئے اسکول کا ٹینڈر نکالا گیا ہے وہ کام تو پہلے ہی کرایا جا چکا ہے۔ پردھانوں اور بی ٹی سی کے ذریعہ کام کرائے جانے کے بعد اب اسی کام کرائے جانے کے ٹینڈر کا کیا مطلب ہے۔'

احسان علی نے بتایا کہ 'بلاک پرمکھ لَلِت کوشِک کے خلاف پہلے سے ہی کورٹ میں اور کئی کیسز میں مقدمہ چل رہا ہے۔'

مزید پڑھیں:

پیس پارٹی کے یوم تاسیس پر علماء کانفرنس کا انعقاد

ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'ہماری مانگ ہے کہ جو ٹینڈر نکالے گئے ہیں ان ٹینڈروں کی جانچ پڑتال ہو اس ٹینڈر کو کس نے نکالا ہے؟ کس نے اس کا اسٹیمیٹ بنایا ہے، ان سب باتوں کی جانچ ہونی چاہئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.