مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں متحدہ کسان محاذ کی جانب سے مختلف مطالبات کو لے کر 31 جولائی بند کی کال دی گئی تھی، اور اس بند کوکامیاب بنانے کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی تھیں، تاہم 31 جولائی کو ہی ہریالی تیج کے تہوار کے مد نظراب اس بند کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اب مذکورہ تاریخ کو مختلف مطالبات کو لے کر کسان ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کریں گے۔
ادھر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹیکت نے کہا کہ متحدہ کسان محاذ کی کال پر 31 جولائی کو متحدہ کسان محاذ کا کسانوں کی مختلف مطالبات کو لے کر کا سڑک جام کرنے کا پروگرام تھا، جس کو لے کر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں، لیکن کل ہریالی تیج کے تہوار کے مد نظر سڑک جام پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب کلیکٹریٹ میں ضلع مجسٹریٹ کو کسان مختلف مطالبات کو لے کر میمورنڈم دیں گے۔ Farmer leader Rakesh Tiket's statement on ED
مزید پڑھیں:
Farmer Leader Rakesh Tikait: کسان رہنما راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
ای ڈی کی سرگرمیوں کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کی منشا ہے گاندھی خاندان میں سے ایک کو جیل بھیجا جائے۔