ETV Bharat / state

'حکومت بنکرز سے کیے گئے وعدے جلد پورے کرے'

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے خانم جان مدرسے میں بنکر ساجھا منچ تنظیم کے اہم ذمہ دار منیش شرما نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاستی حکومت نے جو بنکرز سے وعدہ کیا ہے اسے جلد مکمّل کرے ورنہ دوبارہ ریاستی سطح کی ہڑتال کا اعلان ہوگا۔

'Government should fulfill promises made to bunkers soon'
'حکومت بنکرز سے کیے گئے وعدے جلد پورے کرے'
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 10:14 PM IST

منیش شرما نے کہا کہ اتر پردیش کا بنکر سماج ریاستی حکومت سے فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک ہڑتال کا کال دیا گیا تھا جس کے دوسرے دن ہی حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنکروں سے بات چیت کی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ جولائی تک بجلی کا بل فلیٹ ریٹ کے اعتبار سے جمع کیا جائے اور 15 دن کے اندر ہی بنکروں کے لیے ایک ایسی اسکیم تیار کی جائے گی جس سے آسان قیمت پر بجلی مل سکے گی۔

'حکومت بنکرز سے کیے گئے وعدے جلد پورے کرے'

منیش شرما نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ گزر گیا حکومت کی جانب سے اس سمت کوئی اقدامات نہیں ہوئے نہ ہی ضلعی سطح پر فلیٹ ریٹ کے اعتبار سے بجلی کا بل جمع ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومت کی نیت پر کئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بات چیت حکومت اور بنکر کے مابین ہوئی تھی تو پریس کانفرنس میں حکومت کے نمائندے کیوں نہیں رہے؟

'Government should fulfill promises made to bunkers soon'
'حکومت بنکرز سے کیے گئے وعدے جلد پورے کرے'

انہوں نے دوسرا سوال کیا کہ حکومت نے اب تک کے سبھی اضلاع کے محکمہ بجلی کو فلیٹ ریٹ پر بجلی بل جمع کرنے کے خطوط کیوں نہیں جاری کیے؟

انہوں نے تیسرا سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بنارس کے سرکٹ ہاؤس میں تھے اس دوران بنکر نے وزیر اعلیٰ سے اپنے مسائل بیان کیے تھے۔ جس پر انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ سبھی مسائل کو با آسانی حل کیا جائے گا لیکن کئی مہینے گزر گئے۔

انہوں نے بنکروں کے مسائل کو نظر انداز کیا جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ حکومت کی نیت بنکروں کے مسائل کو لے کر کے سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بنکروں سے کیا گیا وعدہ جلد مکمل نہیں کیا جاتا ہے تو بنکر ساجھا منچ ریاستی سطح پر ہڑتال کا کال دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.