ETV Bharat / state

لکھنؤ: حکومت کسانوں کو فوری طور پر معاوضہ دے: اجے کمار للو - Uttar Pradesh Congress President Ajay Kumar Lulu

سیلاب کے زد میں آئے درجنوں گاؤں کے کسانوں کو کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے حکومت سے فوری طور پر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے

لکھنؤ: حکومت کسانوں کو فوری طور پر معاوضہ دے: اجے کمار للو

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 9:41 PM IST

لکھنؤ: ندیوں کے پشتوں کی حفاظت کے تئیں ریاستی حکومت پر لاپراوہی کا الزام لگاتے ہوئے اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ درجنوں گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔ دھان اور گنے کی فصلیں ڈوب چکی ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کو فوری طور پر معاوضہ دے تاکہ انہیں اس تباہی میں کچھ راحت مل سکے۔
للو نے ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے وہ سیلاب زدگان سے ملاقات کررہے ہیں۔ بہرائچ سے بلیا تک، صورتحال خوفناک ہے۔ پشتوں کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس سے حکومت کی لاپرواہی واضح طور پر عیاں ہو جاتی ہے۔'
اجے کمار للو نے کہا کہ 'سیلاب میں بے پناہ عوامی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ حکومت کو فوری طور پر متاثرہ عوام کی مدد کرنی چاہئے۔ گونڈہ، بہرائچ، بارہ بنکی، کشی نگر، گورکھپور، دیوریا، بلیا، مئو، اعظم گڑھ سمیت متعدد اضلاع میں گنے اور دھان کی فصلیں زیر آب ہو گئیں ہيں۔
انہوں نے کہا کہ 'ریاست کے کسان کئی برسوں سے قدرتی آفات اور ریاست کی کسان مخالف حکومت کی پالیسیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان کی جیب میں ایک پیسہ تک نہیں ہے۔ حکومت فوری طور پر سیلاب کو آفت قرار دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.