حکومت کی کوششوں کے باوجود پولیس کی بدعنوانی ختم نہیں ہورہی ہے۔گذشتہ روز بارہ بنکی میں ریاستی خواتین کمیشن کی عوامی سماعت کے دوران کمیشن کی رکن کومود شریواستو نے پولیس کی بے حسی اور بدعنوانی اور افسران پر شدید نکتہ چینی کی۔
بارہ بنکی میں عوامی سماعت کے بعد پولیس محکمہ کی بے حسی اور بد عنوانی کے سوال پر کومود شریواستو نے کہا کہ حکومت پولیس میں بدعنوانی ختم کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ لیکن بدعنوانی اس جڑ تک پہنچ چکی ہے کہ اسے ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔
کومود شریواستو نے بتایا کہ اس مسئلے سے متعلق کمیشن ایک میٹنگ بھی کرنے جارہی ہے جس میں پولیس سے بدعنوانی ختم کرنے کے موضوع پر گفتگو ہوگی۔