ریاستی وزیر برائے مسلم اوقاف اور حج نند گوپال نندی نے مرادآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے بھی وقف بورڈ کی زمین جائیداد پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس بار حکومت عازمین حج کے لیے بہتر انتظامات Arrangements for Haj Pilgrims کر رہی ہے تاکہ حج پر جانے والوں کے لیے آسانی ہو۔
اترپردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ کی تقسیم پر اعتراضات پر نند گوپال نندی نے کہا کہ اردو اکیڈمی ایوارڈ پر اٹھائے گئے اعتراضات کی جانچ ہوگی اور خامیوں کو درست کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اترپردیش اردو اکیڈمی جانب اردو دانشوروں کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا جس پر دانشوروں نے اعتراض جتایا تھا کہ سال 2019 میں انعام نہیں دیا گیا تو سال 2020 کے لیے انعام کا اعلان کیسے کر دیا گیا۔ سب سے پہلے سال 2019 کا اعلان کیا جانا تھا۔