ETV Bharat / state

Fire Breaks Out In noida: کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں زبردست آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان خاکستر

author img

By

Published : May 24, 2022, 6:17 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر 20 میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، حالانکہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر برگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آتشزدگی میں کروڑوں مالیت کا سامان خاکستر ہونے کا دعوہ کیا گیا۔ Fire Breaks Out In noida

کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں زبردست آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان خاکستر

نوئیڈا کے سیکٹر-20 کوتوالی علاقے کے سیکٹر-31 میں واقع نٹھاری مین روڈ پر ہنسراج ٹاور کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور پر بنے اے سی گودام میں آج دوپہر آتشزدگی ہوئی۔ یہ آتشزدگی اتنی بھیانک تھی کہ تیزی سے گراؤنڈ فلور پر موجود دس دکانوں تک پھیل گئی۔ چاروں طرف دھواں ہی دھواں اور پورے کمپلیکس میں اندھیرا چھا گیا، نصف درجن موٹر سائیکلوں سمیت کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ حالانکہ اس آتشزدگی میں کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ Fire Breaks Out In noida

فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم آگ لگنے کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ یا اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے لگی ہے۔ اس دوران بارہ فائر ٹینڈر کی گاڑیاں آگ کو قابو پانے مکے لیے مصروف تھیں۔ ہنسراج ٹاور کمپلیکس چار منزلہ ہے اور اس میں تقریباً 70 دکانیں ہیں۔

گراؤنڈ فلور پر اے سی، پینٹ اور موبائل شاپس اور گودام ہیں۔ چیف فائر آفیسر ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ آگ اے سی گودام سے شروع ہوئی اور آہستہ آہستہ پورے کمپلیکس میں پھیل گئی۔ آگ کی شدت کو دیکھ کر ڈی سی پی راجیش ایس، اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ اور تقریباً تین کوتوالی کے انچارج دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو معمول پر لائے۔

واضح رہے کہ آگ لگتے ہی پورے کمپلیکس میں افراتفری مچ گئی۔ کمپلیکس میں گتے، اے سی کمپریسر پھٹنے سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اور دھواں نکلنا شروع ہوگیا۔ اس دوران فائر فائٹرز نے سخت محنت کرتے ہوئے آگ کو گراؤنڈ فلور تک نہ پہنچنے دیا۔ تاہم آگ گراؤنڈ فلور کے کچھ مقامات پر پہنچ گئی تھی جسے بجھایا دیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کے پاس فائر این او سی نہیں تھا۔ پولیس کمپلیکس کے مالک نٹھاری کے رہنے والے لوکیش کی تلاش کر رہی ہے۔ کمپلیکس کا نام لوکیش کے والد کے نام پر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Fire Broke out in Noida: نوئیڈا کی ایک کچی آبادی میں آتشزدگی، متاثرہ افراد کی انتظامیہ سے مدد کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.