ETV Bharat / state

عید سے قبل غازی آباد میں بکرا چوری - معاملہ وجئے نگر علاقہ کا ہے

غازی آباد میں عید سے قبل بکرے کی چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ وجئے نگر علاقہ کا ہے۔

عید سے قبل غازی آباد میں بکرا چوری
عید سے قبل غازی آباد میں بکرا چوری
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 1:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں عید سے قبل بکرے کی چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ وجئے نگر علاقہ کا ہے، یہاں وارڈ 48 کے کارپوریٹر محمد آصف خان کے گھر کے باہر بندھی بکری چوری ہوگئی۔

عید سے قبل غازی آباد میں بکرا چوری

دو موٹرسائیکل چوروں نے واقعہ کو سر انجام دیا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ بکرے کو چوری کرتے سی سی ٹی وی میں چور کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ علاقے کے ایک دیگر سی سی ٹی وی میں بھی چور موٹر سائیکل پر بکرا لے کر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ محمد آصف خان نے بکرا عید کے لئے بکرا خریدا تھا۔ اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے اور پولیس کو سی سی ٹی وی بھی دے دیا گیا ہے۔

عید سے قبل غازی آباد میں بکرا چوری
عید سے قبل غازی آباد میں بکرا چوری

دونوں چوروں کی کرتوت سے یہ بات واضح ہے کہ وہ منصوبہ بندی کے مطابق موقع پر پہنچے تھے۔ جس جگہ سے بکرا چوری کیا گیا تھا، وہاں پر دو بکرے بندھے ہوئے تھے۔ لیکن دوسرے بکرے کو انہوں نے ہاتھ نہیں لگایا۔کیونکہ دوسرا بکرا تھوڑا بڑا تھا۔ جس بکرے کو چور لے جا سکتے تھے، اسی بکرے کو لیکر چور موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بجنور: معمولی جھگڑے میں چلی گولی، دو ہلاک

پولیس سی سی ٹی وی کی بنیاد پر موٹر سائیکل کے نمبر کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اور یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ چوروں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

غازی آباد میں جرائم اس قدر بڑھ رہے ہیں کہ انسان کے علاوہ جانور بھی چوروں کے نشانے پر ہیں۔ کل یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ بھینسیں شالیمار گارڈن کے علاقے سے غائب ہوگئی تھیں جس کے مالک نے اس پر چوری کا الزام لگایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.