رانچی: خراب موسم نے ایک بار پھر ہوائی سفر کو متاثر کیا ہے۔ بدھ کو بنگلور سے رانچی جانے والی فلائٹ کو خراب موسم کی وجہ سے بنارس میں ہی لینڈنگ کرنی پڑی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ emergency landing at Varanasi Airport
دراصل گو ایئر ویز کے اس طیارے کو رانچی میں لینڈ کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے رانچی اے ٹی سی نے طیارے کو رانچی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی۔ جس کے بعد طیارہ کافی دیر تک ہوا میں چکر لگاتا رہا۔ بعد ازیں طیارے کا ایندھن ختم ہونے لگا، جس کی وجہ سے طیارے کو وارانسی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ فلائٹ میں 111 مسافر سوار تھے۔ emergency landing at Varanasi Airport
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ بنگلور ایئر پورٹ سے اس فلائٹ کی روانگی کا وقت صبح 9.10 بجے تھا لیکن تاخیر کی وجہ سے اس نے 11 بجے اُڑان بھری۔ رانچی میں اس کی آمد کا وقت صبح 11.35 بجے تھا تاخیر ہونے کی وجہ سے رانچی بھی تاخیر سے پہنچی اور خراب موسم کی وجہ سے رانچی اے ٹی سی نے طیارے کو رانچی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد طیارے کو وارانسی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ Bangalore Ranchi Go Airways flight
مزید پڑھیں: