ETV Bharat / state

Womans Chased Policemen غازی آباد میں لڑکیوں نے پولیس کا پیچھا کیا، ویڈیو وائرل - ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

غازی آباد میں لڑکیوں کا پولیس اہلکاروں کا پیچھا کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں وہ پولیس والوں سے ہیلمٹ کے بارے میں پوچھتی نظر آرہی ہیں۔

لڑکیوں نے پولیس کا پیچھا کیا
لڑکیوں نے پولیس کا پیچھا کیا
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 12:49 PM IST

لڑکیوں نے پولیس کا پیچھا کیا

نئی دہلی/غازی آباد: اب تک آپ نے پولیس کے مجرموں کا پیچھا کرنے کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا، لیکن غازی آباد میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں اسکوٹی پر سوار لڑکیوں نے ہی پولیس کی بائک کا پیچھا کیا۔ اس دوران پولیس اہلکار اپنی بائیک چلا رہے تھے اور لڑکیاں ان سے سوال پوچھ رہی تھیں کہ تمہارا ہیلمٹ کہاں ہے؟ واقعے کی ویڈیو موبائل میں قید ہوگئی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

دراصل معاملہ کاوی نگر تھانہ علاقہ کے گووند پورم کا بتایا جا رہا ہے۔ یہاں دو پولیس والے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ اس دوران دونوں پولیس اہلکار ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھے جس پر لڑکیاں ان کے پیچھے چلی گئیں اور پوچھا کہ ہیلمٹ کہاں ہے؟ لڑکیوں نے یہ بھی پوچھا کہ عام لوگوں کے لیے اصول ہیں اور پولیس والوں کے لیے کوئی اصول نہیں۔ لڑکیوں نے پولیس اہلکاروں کے لیے کچھ قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے۔

مزید پڑھیں:Arrested in Drug Supply Case ڈاکٹر کی انجینئر بیٹی کو پولیس نے منشیات سپلائی معاملہ میں گرفتار کیا

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس والے بھی ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کی جانب سے اس طرح کی ویڈیوز بنانے سے ان کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکل بھگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.