ETV Bharat / state

Girl Body Found in Hardoi اترپردیش میں لڑکی کی مشتبہ حالت میں لاش برآمد - ایک لڑکی کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی

ہردوئی میں ایک لڑکی کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی، پولیس کے مطابق لاش پانچ چھ دن پرانی بتائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد کو شبہ ہے کہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔Girl's Body Found in Suspicious Condition

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 8:29 PM IST

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے تڑیاواں علاقے میں ہفتہ کو گنے کے کھیت میں ایک لڑکی کی لاش ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹڑیاواں تھانے کے مراد پور گاؤں میں راشد کے گنے کے کھیت میں آج صبح ایک لڑکی کی لاش ملی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کی کوشش کی۔ جنگلی جانوروں نے لاش کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پانچ چھ دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ مقامی افراد نے شبہ کا اظہار کیا ہے کہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے بعد اس کے قتل کیا گیا اور لاش کو گنے کے کھیت میں پھینک دیا گیا ہے۔ لاش کا پنج نامہ کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔Girl's Body Found in Hardoi

دوسری جانب ضلع مرزاپور کے شہر کوتوالی علاقے میں واقع ضلع چائلڈ کیئر ہوم سے ہفتہ کی علی الصبح تین بچے چھت توڑ کر فرار ہوگئے جن میں سے دو کو پولیس نے ضلع پریاگ راج کے مانڈا سے گرفتار کرلیا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری کانت پرجاپتی نے ہفتہ کو بتایا کہ مورچہ گھر محلے میں واقعہ چائلڈ کیئر ہوم جو ضلع پرمیشن افسر کے ماتحت کام کرتا ہے۔ آج صبح پروبیشن افسر کے ذریعہ رپورٹ درج کرای گئی کہ صبح چھت پر لگی ٹین شیڈ کو توڑ کر رتک، گولی اور منوج فرار ہوگئے ہیں۔ تینوں چوری کے الزام میں بند تھے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد تین ٹیمیں بنا کر تلاش بین شروع کی گئی۔ پریاگ راج ضلع کے مانڈا سے دو بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک ابھی بھی فرار ہے۔ اسے بھی جلد ہی گرفتارکرلیا جائے گا۔ ادھر ضلع انتظامیہ نے کیئر ہوم کے افسر و ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Woman Gang Raped near Yamuna Expressway یمنا ایکسپریس وے پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، تین گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.