ETV Bharat / state

Murder in Jalaun جالون میں طالبہ کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل - جالون میں طالبہ کو گولی مار کر قتل

ضلع جالون میں امتحان دے کر واپس لاٹ رہی طالبہ کو بھرے بازار میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔ BA First Year Student Shot Dead In Public

جالون میں طالبہ کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 7:48 PM IST

جالون: اترپردیش کے ضلع جالون میں کوتوالی ایٹ سے محض 200 میٹر کی دوری پر پیر کو دن دہاڑے سرراہ طالبہ کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والی طالبہ روشنی اہروار (20) ہے۔ طالبہ امتحان دے کر گھر لوٹ رہی تھی کہ کوٹرا تراہے پر پلسر بائیک سوار دو افراد نے اس کے سر میں گولی مار دی اور طمنچہ وہیں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور جانچ شروع کردی ہے۔ چشم دیدوں نے بتایا کہ کچھ لوگ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لئے دوڑے لیکن دونوں فرار ہونے میں کامیاب رہے لیکن جلد بازی میں طمنچہ ان کے ہاتھ سے زمین پر گرگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ پڑتال شروع کیا۔ ایس پی جالون ڈاکٹر اعراض راجا نے کہا'طالبہ امتحان دے کر لوٹ رہی تھی کہ راستے میں اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

معاملے میں پولیس کو ملزمین کے پختہ ثبوت ہاتھ لگے ہیں۔ جلد ہی انہیں گرفتارکرلیا جائےگا۔ فی الحال اہل خانہ کی تحریر پر قتل کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری 2023 میں ضلع جالون کے کوٹرا علاقے میں چھیڑ خانی سے تنگ ایک اسکولی طالبہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے گاؤں کے دو افراد پر چھیڑ خانی اور خودکشی کے لئے اکسانے کی دفعات میں مقدمہ درج کیا تھا لیکن ملزم فرار ہو گئے تھے۔ طالبہ کی لاش کا اطلاع ملتے ہی کوٹرا تھانہ انچارج انسپکٹر ارئی سی او گرج شنکر ترپاٹھی کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Girl Committed Suicide in Jalaun جالون میں چھیڑ خانی سے دلبرداشتہ طالبہ نے کی خودکشی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.