میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ میرٹھ کے موانا تحصیل علاقے میں ہوئے اس حادثے میں ایک بچی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دراصل ایاجب نگر پالیکہ کی جے سی بی نے سڑک پر جا رہی دو معصوم بہنوں کو کچل دیا، جس میں مسکان نام کی بچی کی موقع پر ہی موت گئی جب کہ دوسری بہن کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Girl Mowed Down by Municipal JCB in Meerut UP
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور نگر پالیکا کے مشترکہ مہم سے راستوں کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ اسی کے تحت آج میرٹھ کی موانا تحصیل علاقے میں نگر پالیکا کی جے سی بی کے ڈرائیور کی لاپرواہی سے سڑک پر جا رہی دو معصوم بہنوں کو جے سی بی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا، جس میں مسکان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ دوسری بہن کو پاس کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Girl Dies Due To JCB Collision
مسکان کی حادثے میں موت کی خبر سے اہل خانہ میں غم کا ماحول ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ جے سی بی کو نابالغ بچوں کے ہاتھوں چلایا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ وہیں نگر پالیکا چئیرمین نے لاپرواہی برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرانے کے ساتھ مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ دلانے کی بات کہی۔ Girl Dies Due To JCB Collision
یہ بھی پڑھیں:
Road Accident: سرینگر لداخ شاہراہ پر سڑک حادثہ، آٹھ سالہ بچہ ہلاک