ETV Bharat / state

'کالے جادو کی وجہ سے بچی کا قتل ہوا' - کرن کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ

کرن کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ ضلع کے گھٹیم پور تھانہ علاقہ کے بھدراس گاؤں میں رہتے ہیں، کرن کی سات سالہ معصوم شریا ہفتے کی دیر شام کسی کام کے لیے دکان گئی تھی، شریا کافی دیر گزرنے کے بعد بھی گھر نہیں لوٹی تو اہل خانہ نے تلاشی شروع کردی، دیر رات تک گھر والوں نے تلاشی کی لیکن بچی کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

گاؤں والوں کا الزام کالا جادو کی وجہ سے بچی کا قتل ہوا

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 3:26 PM IST

اترپردیش کے کانپور ضلع میں دیوالی کے موقع پر دیر شام لاپتہ ہونے والی سات برس معصوم بچی کی لاش کالی مندر سے خستہ حالت میں برآمد کی گئی ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقعے واردات پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، دیہاتیوں کا الزام ہے کہ کالا جادو کی وجہ سے بچی کا اغوا کر کے اس کا قتل کیا گیا ہے۔

گاؤں والوں کا الزام کالا جادو کی وجہ سے بچی کا قتل ہوا

کرن کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ ضلع کے گھٹیم پور تھانہ علاقہ کے بھدراس گاؤں میں رہتے ہیں، کرن کی سات سالہ معصوم شریا ہفتے کی دیر شام کسی کام کے لیے دکان گئی تھی، شریا کافی دیر گزرنے کے بعد بھی گھر نہیں لوٹی تو اہل خانہ نے تلاشی شروع کردی، دیر رات تک گھر والوں نے تلاشی کی لیکن بچی کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

اتوار کی صبح کھیتوں میں جاتے ہوئے گاؤں کے لوگوں نے کالی مندر کے قریب خون اور چپل دیکھا، گاؤں والے موقع پر پہنچے تو حیران رہ گئے، بچی کی لاش مندر کے قریب خستہ حالت میں پڑی تھی۔ بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور اس کے جسم کے اندرونی حصے غائب تھے، جس نے بھی اس منظر کو دیکھا وہ پریشان اور مشتعل ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کنبہ میں افراتفری پھیل گئی۔

اطلاع پر پولیس پہنچ گئی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کو بھیج دیا، پولیس نے ڈاگ اسکواڈ اور فارنسک ٹیم کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، دیہاتیوں کا الزام ہے کہ بچی کے جسم سے بہت سے داخلی اعضاء بھی گم ہیں، اس سے یہ بات واضح ہے کہ یہ قتل کالا جادو کی وجہ سے ہوا ہے۔ فی الحال پولیس نے سنجیدگی سے اس پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.