ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور میں آج گنگاندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں کی لاشوں کو گنگا سے باہر نکال لیا۔
واضح رہے کہ ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک چچیرے بھائی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
اس سانحے کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں کی لاشوں کو گنگا سے باہر نکال کر قبضے میں لے لیا۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ صدر کوتوالی کے علاقے چھوٹا مہادیوہ گھاٹ کی ہے، جہاں موہن پورہ علاقے کے رہنے والے سگے بھائی شیوم، اور سوربھ اپنے چچیرے بھائی چُنّوں کے ہمراہ گنگا میں نہانے گئے تھے۔
اسی درمیان تینوں گنگا میں ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے، تین بھائیوں کی ہلاکت کے بعد خاندان میں افراتفری پھیل گئی ہے۔
پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔