ETV Bharat / state

غازی آباد: فائنانس کمپنی کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج - غازی آباد

اترپردیش کے غازی آباد میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے بعد مسلمانوں نے موتھوٹ فائنانس کے خلاف احتجاج کیا۔

Ghaziabad: Muslims protest against finance company
غازی آباد: فینانس کمپنی کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 5:28 PM IST

موتھوٹ فائنانس کی غازی آباد برانچ کے باہر علمائے کرام اور مسلم نوجوان جمع ہوگئے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

اس موقع پر جمعیت علمائے غازی آباد کے نائب صدر مفتی فرقان اختر قاسمی نے بتایا کہ موتھوٹ فائنانس کی بک لیٹ میں ایک طرف سورہ یسین اور دوسری جانب فلمی اداکار کی تصویر چھاپی گئی جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وجے نگر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے برانچ مینیجر کو گرفتار کرلیا اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے فوری کارروائی کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.