ETV Bharat / state

رکن پارلیمان کے لاپتہ ہونے کا فرضی پوسٹر چسپاں، تین گرفتار

author img

By

Published : Jan 1, 2020, 9:23 PM IST

اترپردیش کے ضلع غازی آباد سے رکن پارلیمان جنرل وی کے سنگھ کے لاپتہ ہونے کا فرضی پوسٹر چسپاں کرنے اور ان کے تعلق سے معلومات دینے والے کو 501 روپئے انعام دینے کے معاملے میں پولیس نے سماجوادی پارٹی کے تین رہنما کو گرفتار کیا ہے۔

فرضی پوسٹر چسپاں، تین گرفتار
فرضی پوسٹر چسپاں، تین گرفتار

غازی آباد سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ کی گمشدگی کے فرضی پوسٹر لگانے والے سماج وادی پارٹی کے رہنما جیتو شرما اور اس کے دو ساتھیوں کو کوی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ان پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ شہر میں فرضی پوسٹر چسپاں کرنے کے بعد مذکورہ تینوں جن میں جیتو کے علاوہ شارق اور چیتن شامل تھے وہ جنرل وی کے سنگھ کی رہائش گاہ پہنچے اور وہاں موجود افراد دیپک، راگھو اور کلدیپ سے رکن پارلیمان کا پتہ پوچھا۔

پتہ پوچھ لینے کے بعد تینوں ملزمین نے رہائش گاہ پر موجود لوگوں کو 501 روپے کا انعام دے دیا جس پر وہاں موجود افراد ناراض ہوگئے۔

الزام ہے کہ اس کے بعد ایس پی رہنما جیتو شرما نے ان افراد پر فائرنگ کردی شور سن کر جب وہاں لوگ جمع ہونے لگے تب ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔ فی الحال پولیس نے ان تینوں افراد پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے سابق شہری ترجمان جیتو شرما نے منگل کی شام شہر میں لاپتہ رکن پارلیمان کے فرضی پوسٹر چسپاں کیے تھے، جس میں لکھا تھا کہ لاپتہ رکن پارلیمان جنرل وی پی سنگھ کا پتہ دینے والے شخص کو 501 روپے کا انعام دیا جائے گا۔

حالانکہ پوسٹر چسپاں کرنے کے اطلاع ملنے کے بعد پولیس انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تھی اور شہر سے تمام پوسٹرز فوری طور پر ہٹائے دیے گئے تھے۔

حتیٰ کہ خود اے ڈی ایم سٹی شیلندر سنگھ نے پولیس کے ساتھ جاکر پوسٹرز کو ہٹا دیا تھا، پوسٹرز کے حوالے سے شہر میں طرح طرح کے چرچے شروع ہوگئے تھے اس کے بعد رات ہونے والے واقعہ نے سب کو حیران کردیا۔

مذکورہ واقعے میں دیپک راگھو نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر تینوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ۔

ایس ایس پی سدھیر کمار سنگھ کے مطابق جیتو شرما اور اس کے دو دیگر ساتھی شارق اور چیتن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمین سے مرکزی وزیر مملکت کی رہائش گاہ پر فائرنگ میں استعمال ہونے والے آتشیں اسلحہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Intro:غازی آباد کے رکن پارلیمنٹ جنرل وی کے سنگھ کے لاپتہ ہونے کا پوسٹر چسپاں ،501کاانعام دینے پرتنازعہ،فائرنگ کا الزام،سماجوادی پارٹی کے رہنما سمیت 3گرفتارBody:غازی آباد کے رکن پارلیمنٹ ٫جنرل، لاپتہ کے پوسٹر چسپاں، 501 کے انعام پر تنازعہ

  غازی آباد:
غازی آباد سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور وزیر مملکت
جنرل وی کے سنگھ کی گمشدگی کے پوسٹر لگانے والے سماج وادی پارٹی کے رہنما جیتو شرما اور اس کے دو ساتھیوں کو کوی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ شہر میں پوسٹر چسپاں کرنے کے بعد ، مذکورہ تینوں جن میں جیتو کے علاوہ شارق اور چیتن شامل تھے، وزیر کی رہائش گاہ پہنچے اور وہاں موجود دیپک،راگھو اور کلدیپ سے رکن پارلیمنٹ کا پتہ پوچھا۔

پتہ بتانے پر تینوں نے رہائش گاہ پر موجود لوگوں کو 501 روپے کا انعام دیا ۔ جس پر وہاں موجود افراد نے احتجاج کیا۔ الزام ہے کہ اس کے بعد ایس پی رہنما جیتو شرما نے فائرنگ کردی۔ جب لوگ جمع ہوگئے تو ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس نے ان تینوں افراد پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے سابق شہر ترجمان جیتو شرما نے منگل کی شام شہر میں لاپتہ رکن پارلیمنٹ کے متنازعہ پوسٹر چسپاں کیے تھے۔ اس میں لکھا ہے کہ لاپتہ رکن پارلیمنٹ ٫جنرل، کا پتہ دینے والے شخص کو 501 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ پوسٹر چسپاں کرنے کے اطلاع پر پولیس انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تھی اور شہر سے تمام پوسٹرز فوری طور پر ہٹائے گئے۔
خود اے ڈی ایم سٹی شیلندر سنگھ نے پولیس کے ساتھ جاکر پوسٹرز کو ہٹایا تھا۔ پوسٹروں کے حوالے سے شہر میں طرح طرح کے چرچے شروع ہوگئے تھے۔ اس کے بعد رات ہونے والے واقعہ نے سب کو حیران کردیا۔
مذکورہ واقعے میں ، دیپک راگھو نے تحریر دی ، جس کی بنیاد پر تینوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ۔

ایس ایس پی سدھیر کمار سنگھ کے مطابق جیتو شرما اور اس کے ساتھیوں شارق اور چیتن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزموں سے مرکزی وزیر مملکت کی رہائش گاہ پر فائرنگ میں استعمال ہونے والے آتشیں اسلحہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔Conclusion:Ghaziabad MP, general, missing poster disputed are rewarded of 501 rupees
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.