غازیہ آباد کے موہن نگر علاقے میں گزشتہ شب مسافروں سے بھری ایک چلتی بس میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد بس میں موجود مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جان بچائی۔
یہ حادثہ موہن نگر چوراہے پر پیش آیا جہاں آگ کو دیکھتے ہی آس پاس موجود راہ گیروں نے محکمۂ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور آگ فائر بریگیڈ کی گاڑی نے وقت پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
حالانکہ تمام مسافر پہلے ہی بس سے کود کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوچکے تھے لیکن آگ اگر پھیل جاتی تو کوئی بڑا واقعہ پیش آسکتا تھا۔
بس ایک نجی ٹور کمپنی راجستھان روڈویز کی ہے اور آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے لیکن دیگر وجوہات کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔ اس واقعہ کے پیش نظر بس ڈرائیور اور مسافر کافی گھبراگئے تھے۔
حالانکہ حالات قابو میں آںے کے بعد تمام مسافروں کو متبادل سواری کے ذریعے ان کے جائے مقام پر روانہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ غازیہ آباد کا موہن نگر چوراہا انتہائی مصروف ترین علاقہ مانا جاتا ہے کیونکہ یہاں دن رات کافی بھڑ رہتی ہے اور پاس میں میٹرو اسٹیشن بھی ہے۔
خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ ایک راہگیر نے موقع پر ہی بس روک کر بس ڈرائیور کو بس انجن میں لگ جانے کی اطلاع دی اور قریب میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں گشت کررہی تھیں جو موقع رہتے پہنچ گئیں۔