یہاں کورونا وائرس سے بہت زیادہ تباہی پھیلی ہوئی ہے۔
ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3200 کو عبور کر چکی ہے۔
جبکہ 1200 سے زیادہ کورونا کے فعال مریض ہیں۔
غازی آباد کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ بھی کورونا وائرس کی وبا سے بچا ہوا نہیں ہے۔
ڈسٹرک لیگل سروس اتھارٹی کے سکریٹری ہریکیش کمار نے کہا کہ 15 جولائی 2020 کو ضلع عدالت کو سینیٹائز کیا جائے گا، اس لیے عدالت ایک دن کے لیے بند رہیں گی۔
مزید پڑھیں:'عید الضحیٰ سے متعلق حکومت جلد گائیڈ لائن جاری کرے'
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی 6 اور 7 جولائی 2020 کو ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں کورونا کے معاملات آئے تھے ، اس کے بعد عدالت کو بند کردیا تھا۔
اب عدالتی کام دوبارہ 16 جولائی2020 کو ڈسٹرکٹ کورٹ غازی آباد میں ہوگا۔