غازی آباد کے سنجے نگر میں چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر میں دو ملازمین کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آنے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ احتیاط کے طور پر چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دفتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی کورونا کی جانچ کی جارہی ہے۔
تاہم کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ دونوں افراد کے ساتھ رابطے کی وجہ سے کتنے ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر نریندر کمار گپتا کے مطابق محکمہ صحت کے ایک ڈرائیور اور ایک ملازم میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
اب تک ضلع میں مجموعی طور پر 797 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ضلع میں فعال کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 328 ہے۔
اب تک غازی آباد میں کورونا سے متاثرہ 429 مریض مکمل طور پر بازیاب ہوچکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس ضلع میں اب تک 40 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔