ETV Bharat / state

غزالہ جاوید 'انٹر نیشنل سروجنی نائیڈو ایوارڈ' سے سرفراز

وزارت آئیوش کے تحت کام کرنے والے قومی ادارہ برائے طب یونانی میں سینئر سائنٹیسٹ کے عہدہ پر فائز غزالہ جاوید نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لڑکیوں سے کہا کہ آپ خواب کو حقیقی شکل دے سکتی ہیں، اس لئے ہمیشہ حوصلہ بلند رکھیں اور مقاصد کے حصول کے لیے گامزن رہیں۔

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 12:28 PM IST

Updated : Oct 2, 2020, 2:45 PM IST

غزالہ جاوید '
غزالہ جاوید '

زندگی میں ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے جستجو، جذبہ ، ہمّت اور سخت جدّوجہد کی ضرورت ہوتی ہے، جو لوگ جدّوجہد، خود اعتمادی اور قوت ارادی کے ساتھ اپنے کام کی طرف مکمّل توجہ دیتے ہیں وہ کامیابی کی سیڑھیوں پر چڑھتے جاتے ہیں۔

ایسے لوگوں میں غزالہ جاوید کا بھی شمار ہوتا ہے، جنہوں نے گزشتہ 24 برسوں سے یونانی طبیعیات میں اپنا لوہا منوایا اور مسلسل ترقی کی منازل بھی تیزی سے طے کی۔

غزالہ جاوید

وزارت آئیوش کے تحت کام کرنے والے قومی ادارہ برائے طب یونانی (سی سی آر یو ایم /سینٹرل کاؤنسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسین)میں سینئر سائنٹیسٹ کے عہدہ پر فائز غزالہ جاوید کو ان کے یونانی طبی شعبہ میں نمایاں خدمات اور ملکی ترقی میں اہم رول کے اعتراف میں سروجنی نائیڈو انٹر نیشنل ایوارڈ برائے خواتین سے نواز گیا۔

ایشیئن اکیڈمی آف آرٹ کے لیٹریری فیسٹیول میں اس کا اعلان کیا گیا، جس میں 15 ممالک کی خواتین کو مختلف زمروں میں اعزاز سے سرفراز کیا گیا، ان میں سے ایک غزالہ جاوید بھی تھیں۔

قومی راجدھانی دہلی کے جامعہ ہمدرد سے گولڈ میڈل کے ساتھ بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے والی غزالہ یونانی میڈیسین میں ایم ڈی ہیں، ساتھ ہی آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی اعزازی قومی سیکریٹری کے عہدہ پر بھی فائز ہیں، اس سے قبل بھی انہیں مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل فورم پر اعزازات سے نوازا جا چکا ہے اور یونانی طب کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔

ان کے اس اعزاز سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ صلاحیت کسی کی محتاج نہیں ہوتی اور ساتھ ہی یہ اعزاز یونانی سسٹم آف میڈیسین سے وابستہ لوگوں کے لئے بھی مختلف مواقع پیدا کرتی ہے اور غزالہ جاوید بھی ان کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکتی ہیں۔

غزالہ جاوید نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے فخر کا لمحہ ہے، اب میری زمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور پوری کوشش کروں گی کہ لوگوں کی توقعات مکمل اتروں۔ میں وزارت آیوش اور ریسرچ کونسل کی بھی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ موقع دیا، انہوں نے خاص کر لڑکیوں سے کہا کہ آپ یہاں خواب کو حقیقی شکل دے سکتی ہیں، اس لئے ہمیشہ حوصلہ بلند رکھیں اور مقاصد کے حصول کے لیے گامزن رہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2020, 2:45 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.