گھبرائے ہوئے کاروباری شخص نے نوئیڈا فیس 2 پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے فیس 2 پولیس نے دونوں بدمعاشوں بلویر بھاٹی اور آدیش بھاٹی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گوتم بودھ نگر نوئیڈا اور غازی آباد سمیت مغربی یوپی کے بہت سے اضلاع میں سندر بھاٹی گینگ کی دہشت ہے۔ تاہم گوتم بودھ نگر میں کمشنر سسٹم نافذ ہونے کی وجہ سے بھی اس گروہ کو کافی نقصان ہوا۔ ایسی صورتحال میں سندر بھاٹی گینگ کے بدمعاش غائب ہوگئے تھے۔ تاہم ان بدمعاشوں کی پھر سے سرگرمیوں کے سبب پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔