مرادآباد کے ایک شادی ہال میں منعقد دعوت اسلامی ہند کے اجتماع کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد محمد ریحان عطاری نے نعت پاک پیش کی۔
اس اجتماع میں مولانا شبیر احمد عطاری نے خطاب میں کہا کہ 'اللہ پاک نے رزق کے دس حصے کئے۔ نو حصے تاجر کو دیئے اور ایک حصہ ساری دنیا کو۔ تو مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ خود کا روزگار شروع کریں چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔
مولانا موصوف نے کہا کہ 'نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنے کاروبار میں حلال طریقہ اپنائیں اور حرام سے بچیں۔