ETV Bharat / state

وارانسی: کیمیکل گیس لیک ہونے سے علاقے میں افراتفری - وارانسی کے شیوپور

ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی کے شیوپور علاقے میں واقع گوئنکا کیمیکل گودام میں گیس کے لیک ہونے سے افراتفری مچ گئی۔

وارانسی :گیس لیک ہونے سے علاقے میں افراتفری

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 12:49 PM IST

اطلاعات کے مطابق علاقے میں کیمیکل کی بدبو پھیلنے سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جس کے فوراً بعد پولیس اور ضلعی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔

شیو پور پولیس تھانہ انچارج ناگیش سنگھ نے بتایا کہ 'کرومک ایسڈ لیک ہونے کی وجہ سے پورے علاقے میں بدبو پھیل گئی۔ تاہم کسی کے بیمار ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گودام کے مینیجر سے پوچھ گچھ کی گئی جس پر اس نے بتایا کہ کرومک ایسڈ پانی میں محلول ہے اور جس ڈرم میں اسے رکھا گیا تھا وہ کھلا رہ گیا تھا اور کسی طرح یہ کیمیکل زمین پر گر گیا تھا اور اس علاقے میں بدبو پھیل گئی۔ تاہم اس لیک سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔'

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'گنجان آبادی والے علاقے میں ایسے کیمیکل گوداموں کو نہیں ہونا چاہئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.