ETV Bharat / state

Gardens Galleria Murder: سر میں شدید چوٹ بنی برجیش کی موت کی وجہ

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 9:03 PM IST

پوسٹ مارٹم روپورٹ کے مطابق سر میں شدید چوٹ کی وجہ سے برجیش کی موت ہوئی۔ دوسری طرف نوئیڈا پولیس نے اس معاملے میں 7 لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ Bar Where Man Was Thrashed to Death Sealed, License Suspended in Garden Galleria Murder Case

Brijesh suffered a fatal head injury
سرمیں شدید چوٹ بنی برجیش کے موت کی وجہ

نوئیڈا: اترپردیس نوئیڈا کے گارڈن گیلیریا مال میں واقع ریستوراں 'لوسٹ لیمن' میں برجیش نام کے آئی ٹی پروفیشنل کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔ پوسٹ مارٹم روپورٹ کے مطابق سر میں شدید چوٹ کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔

دوسری طرف نوئیڈا پولیس نے اس معاملے میں 7 لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ان میں سے کئی بار ریستوراں میں کام کرنے والے باؤنسر ہیں۔ وہی پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے بار اینڈ ریسٹورنٹ سیل کرنے اور اس کا لائسنس کینسل کرنے کے لیے لیٹر جاری کر دیا ہے۔ Garden Galleria murder: Bar Where Man Was Thrashed to Death Sealed, License Suspended

ویڈیو

اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔ تاہم پولیس نے ریستوراں بار میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فیڈ قبضے میں لے لی ہے۔ اس معاملے میں برجیش کے ساتھ ریسٹورنٹ میں گئے ایک ساتھی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یہ ایف آئی آر ریستوراں 'لاسٹ لیمن' کے منیجر اور نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔ یہ بار اور ریستوراں Metalix Media Pvt Ltd نامی کمپنی چلا رہی ہے۔ لو ڈھینگرا، راہول کمار اور ملی ایشوریا اس کے ڈائریکٹر ہیں۔ ریستوراں میں مارپیٹ کے بعد تینوں افراد کے موبائل نمبر بند جا رہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ریستوراں سے لے کر کمپنی تک کے ملازمین اور افسران فرار بتائے جارہے ہیں۔

برجیش رائے بیٹری بنانے والی کمپنی JLM میں کام کرتے ہیں جو سیکٹر-80، نوئیڈا میں واقع ہے۔ پیر کی رات دیر گئے کمپنی میں کام کرنے والے 7 ملازمین پارٹی کرنے کے لیے گارڈن گیلیریا مال سیکٹر-38 اے میں واقع لاسٹ لیمن ریستوراں گئے تھے۔ رات 11 بجے کے قریب بل کے حوالے سے پارٹی کرنے والے لوگوں اور ہوٹل کے عملے کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ دونوں طرف سے ہاتھا پائی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لڑائی شروع ہو گئی۔'

اس جھگڑے کے دوران ہوٹل کے عملے نے پارٹی کرنے والے لوگوں کی پٹائی کی تھی۔ اس لڑائی میں 30 سالہ برجیش رائے ساکن گاؤں حسن ضلع چھپرا بہار کو شدید چوٹ آئی۔ انہیں تشویشناک حالت میں علاج کے لیے پریاگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا تھا۔

  • پولیس نے7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

متوفی کے ساتھ پارٹی میں آنے والی خاتون آرتی ٹھاکر نے پولیس اسٹیشن سیکٹر-39 میں لاسٹ لیمن ریستوراں کے منیجر سمیت کئی لوگوں کے خلاف قتل کے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے ہوٹل میں کام کرنے والے 16 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان سے سخت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ہوٹل کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی قبضے میں لے لی ہے۔ پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.