ملک بھر میں کورونا جیسی مہلک وبا سے بچنے کے لئے 21 دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران تمام سرگرمیاں تھمی ہوئی ہیں، لیکن کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کے لئے صاف صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بیماریوں کو جنم دینے والے جراسیم کے خاتمے کے لئے کہیں اسپرے کئے جا رہے ہیں تو کہیں صفائی ملازمین اپنے صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
لیکن رامپور کے وارڈ 37 کی رنگ ریزوں والی گلی کچھ اور ہی کہانی بیاں کر رہی ہے۔ یہاں راستے کے بیچو بیچ کوڑا اتنا بکھرا پڑا ہے کہ راہ گیر کو اسی کوڑے پر سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ اس گندگی سے مقامی لوگ کافی تنگ آ چکے ہیں۔
اس متعلق جب ہم نے بات کی اس وارڈ کے میونسپل ممبر دنیش کمار رستوگی سے تو انہوں اپنے کاموں کی فہرست گناتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے وارڈ کو صاف ستھرا رکھنے میں دن۔ رات ایک کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا وارڈ کافی بڑا ہے تو ایک آدھ گلی صفائی سے رہ جاتی ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی یہ شکایت جائز ہے اور وہ کوشش بھی کرتے ہیں اس گلی کی نالیوں کو صاف کرانے کی، لیکن وہاں دوکانیں اتنی زیادہ بنی ہوئی ہیں کہ جس کی وجہ سے ان کی صفائی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔