ETV Bharat / state

Dumping Site Near Muslim Population مسلم آبادی کے قریب کوڑے کا ڈھیر اور شمسان گھاٹ، مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ - چند کلین اور گرین شہروں میں اس کا شمار

گریٹرنوئیڈا کے قصبہ دادری کے کٹہرا روڈ پر واقع مسلم آبادی کے قریب شمشان گھاٹ کے ارد گرد پھیلے کوڑے کرکٹ کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گندگی، کچرے اور تعفن کی صورتحال اب بحران کا شکل اختیار کر گئی ہے۔Strench Arsing From Dirt And Filth

شمسان گھاٹ اور مسلم آبادی کے قریب کوڑے کا ڈھیر ،مہلک بیماروں کا خدشہ

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 12:49 PM IST

گریٹر نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کا نوئیڈا صفائی کے معاملے میں نہ صرف ریاست میں بلکہ ملک کے چند کلین اور گرین شہروں میں شمار ہوتا ہے، لیکن نوئیڈا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پھیلی گندگی سے لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ The Strench Arsing From Dirt And Filth Is Causing Health Problem In Noida In Uttar Pradesh

شمسان گھاٹ اور مسلم آبادی کے قریب کوڑے کا ڈھیر ،مہلک بیماروں کا خدشہ

مسلم آبادی اور شمسان گھاٹ کا علاقہ کوڑا گھر میں تبدیل ہو گیا ہے۔ مقامی باشندوں نے الزام لگایا ہے کہ شمشان گھاٹ اور اس علاقے کو کچڑا گھر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کچرا پھینکا جا رہا ہے جس سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ سماجی کارکن شاہد میواتی نے کہا کہ یہاں ملی جلی ابادی ہے ۔ہم ایک ساتھ پر امن طریقے سے رہ رہے ہیں۔ شمشان گھاٹ پر ہندوؤں کی استھا ہے ،قریب میں مساجد بھی ہیں پھر بھی اس کے اردگرد مسلسل کچرا پھینکا جا رہا ہے جو کہ سراسر غلط ہے، اگر اسے نہ روکا گیا تو ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Attack on Police in Sambhal سنبھل میں پولیس ٹیم پر حملہ، چھ گرفتار

دادری کے باشندوں نے میونسپل چیئرمین پر لاپرواہی کا الزام لگایا، خواتین کا کہنا تھا کہ یہاں دونوں فرقوں کے لوگ رہتے ہیں، قریب ہی مسجد،مندر اور شمشان گھاٹ ہیں، لیکن کچرا ان کے درمیان میں پھینکا جارہا ہے جس سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مقامی باشندوں نے قائدین پر لاپرواہی کا الزام بھی لگاتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر تمام رہنما ووٹ لینے آتے ہیں لیکن ہماری پریشانیوں کو دور نہیں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اسی کو ووٹ دیں گے جو ہمارا مسئلہ حل کرے گا۔ Dumping Site Near Muslim Population

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.