ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس انکاؤنٹرمیں دو لاکھ کا انعامی لٹیرا ڈھیر - نوئیڈا میں انعامی لیٹرا ہلاک

پولیس کے مطابق اجے کالیا کے نام سے مشہور یہ ملزم کسی واردات کو انجام دینے شہر میں آیا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف کو اس کے بارے میں پتہ چل گیا۔ ایس ٹی ایف نے پہلے محاصرہ کر کے اجے باوریا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں اجے باوریا ہلاک ہوگیا۔

gangster with Rs 2 lakh bounty chased, shot dead in Noida
نوئیڈا: پولیس انکاؤنٹرمیں دو لاکھ کا انعامی ملزم ڈھیر
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 8:08 PM IST

یوپی ایس ٹی ایف نے نوئیڈا میں دو لاکھ کے انعامی اور لوٹ پاٹ کے معاملوں میں مطلوب ملزم کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

نوئیڈا: پولیس انکاؤنٹرمیں دو لاکھ کا انعامی لٹیرا ڈھیر

بدنام زمانہ لٹیرا اور خوف کی علامت بن چکا اجے باوریا ایک انکاؤنٹر کے دوران مارا گیا ہے۔ پولیس سے تصادم کے دوران اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

پولیس کے مطابق اجے کالیا کے نام سے مشہور یہ ملزم کسی واردات کو انجام دینے شہر میں آیا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف کو اس کے بارے میں پتہ چل گیا۔ ایس ٹی ایف نے پہلے محاصرہ کر کے اجے باوریا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں اجے باوریا ہلاک ہوگیا۔
یہ معاملہ تھانہ سیکٹر-20 کے حلقہ نوئیڈا کے سیکٹر-15 کے قریب پیش آیا۔ یوپی ایس ٹی ایف نے دو لاکھ روپے کے انعامی ڈاکو اجے باوریا کا محاصرہ کیا۔ اس کے بعد انکاؤنٹر میں مارا گیا۔

ایس ٹی ایف نے بتایا کہ اجے باوریا شاہراہوں پر لوٹ پاٹ، ڈکیتی اور عصمت دری میں ملوث خانہ بدوش گروہ کا سرغنہ تھا۔ اس کے خلاف درجنوں مقدمات درج تھے۔
اجے عرف کالیا ولد سریش فی الحال ہریانہ کے شہر ریواڑی میں رہ رہا تھا۔ اجے عرف کالیا کے کے خلاف اترپردیش کے متھرا، علی گڑھ ، بدایوں اور ہریانہ کے پلول میں لوٹ، ڈکیتی اور عصمت دری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:

متھرا اور علی گڑھ پولیس نے اجے پر ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ایس ٹی ایف نے انکاؤنٹر میں بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.