ETV Bharat / state

Ambulance Case: فرضی ایمبولینس معاملے میں مختار انصاری کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج

سابق ایم ایل اے مختار انصاری پرEx MLA Mukhtar Ansari شکنجہ کسنے کے لیے بارہ بنکی پولیس نے یہاں پہلے سے چل رہے فرضی ایمبولینس معاملے میں ان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

فرضی ایمبولینس معاملے میں مختار انصاری کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 10:47 PM IST

اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ Yogi Aditya Nath کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد سابق ایم ایل اے مختار انصاری Ex MLA Mukhtar Ansari کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ مختار انصاری پر شکنجہ کسنے کے لیے بارہ بنکی پولیس نے یہاں پہلے سے چل رہے فرضی ایمبولینس معاملے میں ان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مختار انصاری سمیت اس معاملے میں کل 13 افراد کے خلاف بھی یہ کارروائی کی گئی ہے۔

فرضی ایمبولینس معاملے میں مختار انصاری کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج

واضح رہے گزشتہ برس پنجاب کی روپڑ جیل میں رہنے کے درمیان جس ایمبولینس سے مختار انصاری علاج کروانے جاتے تھے وہ بارہ بنکی کے اے آر ٹی او دفتر سے فرضی طریقے سے درج کرائی گئی تھی۔ بعد میں اس معاملے میں ایک درجن سے زیادہ افراد کو نامزد کر کے انہیں جیل بھیجا گیا تھا۔ اب 25 مارچ کو اسی معاملے میں شہر کوتوالی کے انچارج سریش پانڈے نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ گینگسٹر کے تحت مختار انصاری کے علاوہ ڈاکٹر الکا رائے مؤ، شیش ناتھ رائے مؤ، راج ناتھ یادو مؤ، آنند یادو مؤ، محمد سہیب مجاہد پریاگ راج، سلیم غازی پور، محمد جعفری عرف شاہد لکھنؤ، سریندر شرما غازیپور، محمد شاہد غازی پور، فروز قریشی غازی پور، افروز خان عرف چنی غازی پور، ظفر عرف چندہ غازی پور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: مختار انصاری ایمبولینس معاملے میں مزید تین 3 افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.