ریاستی حکومت کی ہدایت پر غازی پور کی ضلعی انتظامیہ مافیاؤں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔غازی پور پولیس نے مختصار انصاری کے اہلیہ اور دو سالوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔غازی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اوم پرکاش سنگھ نے خود اس معاملے سے متعلق معلومات دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مافیا مختار انصاری کی بیوی اور دو سالوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔مختار انصاری کی بیوی افصہ انصاری اور ان کے سالے سرجیل رضا اور انور شہزاد کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ منظم جرائم پیشہ گروہوں کے طرح جرم کیا کرتے ہیں۔
ایس پی نے بتایا کہ انہوں نے تھانہ کوتوالی موضع بوری میں اراضی نمبر 598 پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے سرجیل رضا اور انور شہزاد کے ذریعہ جعلی دستاویزات تیار کیا گیا۔اس سلسلے میں تھانہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورتفتیشی چارج شیٹ بھی داخل کردی گئی ہے۔
وہیں سرکاری رقم کو غبن کرنے کے معاملے میں افصہ انصاری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔