ETV Bharat / state

لکھنؤ: گنگا ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں جمعرات کو ہوئے کابینی میٹنگ میں 36 ہزار 230 کروڑ روپے کے اخراجات والے گنگا ایکسپریس وے پروجیکٹ کے لئے آر ایف پی اور آر ایف کیو کو اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 9:32 PM IST

گنگا ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری
گنگا ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری

اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی آرزو مند گنگا ایکسپریس وے پروجکٹ کے ریکوسٹ فار پرپوزل(آر ایف پی) اور ریکوسٹ فار کوالیفکیشن(آر ایف کیو) دستاویزات کو منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں جمعرات کو ہوئے کابینی میٹنگ میں 36 ہزار 230 کروڑ روپے کے اخراجات والے گنگا ایکسپریس وے پروجکٹ کے لئے آر ایف پی اور آر ایف کیو کو اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔

ریاستی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گنگا ایکسپریس وے پروجکٹ کو ریاستی حکومت نے 26 نومبر 2020 کو منظور کیا تھا۔ یہ ملک کا سب سے لمبا ایکسپریس وے ہوگا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گنگا ایکسپریس وے پروجکٹ کی ٹینڈر کاروائی کو دو ماہ کے اندر پورا کرلیا جائے۔ پروجکٹ کے لئے اب تک 92.2 فیصدی زمین حاصل کی جاچکی ہے۔ 6 لین ایکسپریس وے پر ایک ائیر اسٹرپ کی بھی تعمیر کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گنگا ایکسپریس وے کی نوڈل ایجنسی اترپردیش ایکسپریس وے انڈسٹریئل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یوپیڈا) ہوگی۔ میرٹھ سے پریاگ راج کے درمیان 594 کلو میٹر لمبا ایکسپریس ہاپوڑ، بلند شہر، امروہہ، سنبھل، بدایوں، شاہجہاں پور، ہردوئی، اناؤ، رائے بریلی سے ہوکر گزرے گا۔

کابینہ نے گنگا ایکسپریس وے کے لئے آر پی ایف اور آر کیو ایف کو بھی ہری جھنڈی دی ہے۔ کابینہ کے ذریعہ منظور کئے گئے 36 ہزار 230 کروڑ کے اس پروجکٹ میں 22ہزار 125 روپئے سول اور تعمیراتی کاموں میں خرچ کئے جائیں گے۔ جبکہ 9225 کروڑ روپے زمین خرید میں خرچ ہوں گے۔ 6لین کے ایکسپریس وے کو مستقبل میں 8 لین میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ایکسپریس وے کی تعمیر چار پیکجوں میں ہوگی۔ ہر پیکج کا خرچ 5000 ست 5800 کروڑ روپئے کے درمیان کا ہوگا۔

مزید پڑھیں:جے این یو کے نئے کورس 'انسداد دہشت گردی' پر تنازع

سنگھ نے بتایا کہ ایکسپریس کی تعمیر ڈی بی ایف او ٹی یعنی ترقی، تعمیر، مالیات، آپریشن اور ٹرانسفر کے ماڈل پر کیا جائے گا۔ ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ طے کی جائے گی۔ ایکسپریس وے پر تعمیر شدہ اسٹرپ کا استعمال ایمرجنسی میں لڑاکے طیاروں کی لینڈنگ کے لئے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی نے ایکسپریس وے پر ابتدائی دور میں نو مقامات پر انڈسٹریئل کلسٹر بنانے کے لئے مارکنگ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے 16اضلاع میں نئے میڈیکل کالج بنائے جانے کی تجویز کو بھی منظوری دی ہے۔ ساتھ ہی للت پور میں نیا ائیر پورٹ اور ہوائی پٹی بنائے جانے کے تجویز کو منظوری کابینہ نے دی ہے۔ نئے ائیرپورٹ پر چھوٹے طیارے اترسکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.