سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دویندر ناتھ نے آج بتایا کہ پھیپھنا علاقے میں گينگ ریپ کا ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو میں دکھائی دے رہے لڑکوں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کرنے کی کاروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اترپردیش میں تمام بازاروں کو کھولنے کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں ایک لڑکی کے ساتھ پانچ لڑکے گینگ ریپ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ معاملہ تھمہنا پورا۔اندرپور شاہراہ کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس متاثرین کی تلاش کر رہی ہے۔