ETV Bharat / state

Gang Rape In UP یوپی میں اجتماعی عصمت دری کے بعد طالبہ کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا - اترپردیش میں جرائم کے واقعات

اترپردیش میں جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست میں بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ کا نعرہ اب دم توڑ رہا ہے۔ ضلع سلطان پور کی رہنے والی ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی اور اس پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی گئی۔ Gang rape in sultanpur girl burnt with petrol

یوپی میں طالبہ کی اجتماعی عصمت دری
یوپی میں طالبہ کی اجتماعی عصمت دری
author img

By

Published : May 31, 2023, 12:00 PM IST

سلطان پور: ریاست اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں ایک طالبہ دو ماہ تک زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد منگل کو انتقال کرگئی۔ جنوری کے آخر میں مہاویر عرف بیرے نام کے ایک نوجوان نے طالبہ کو اغوا کیا اور سورت لے جانے کے بعد اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ احتجاج کرنے پر اسے پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا۔ وہ لکھنؤ میں زیر علاج تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 جنوری کو جے سنگھ پور کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کی طالبہ کو کوتوالی علاقے کے بہری گاؤں کے رہنے والے مہاویر عرف بیرے نے دوسرے لوگوں کی مدد سے اغوا کر لیا تھا، جس کے بعد نوجوان طالبہ کو سورت لے گیا۔ والد کی شکایت پر نوجوان اور دیگر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دو ماہ بعد 28 مارچ کو مہاویر اور اس کے باس نے طالبہ کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش کی اور جب اس نے مزاحمت کی تو ملزم نے اس پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

ملزم نے ہی لڑکی کے والد کو فون پر واقعہ کی اطلاع دی۔ اس کے بعد 29 مارچ کو متاثرہ کے والد نے ایس پی سومن ورما سے ملاقات کی اور سارا واقعہ بیان کیا۔ ایس پی کے حکم پر پولس ٹیم سورت کے اسپتال گئی اور طالبہ کو تشویشناک حالت میں واپس لایا۔ پھر لکھنؤ کے سول اسپتال میں اس کا علاج شروع ہوا۔ ایس پی نے سی او پرشانت سنگھ کی قیادت میں تین ٹیمیں تشکیل دیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیموں نے سورت اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس نے مہاویر عرف بیرے اور وویک نشاد ولد دھنیرام ساکنہ رام ناتھ پور تھانہ جے سنگھ پور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ طالبہ 60 فیصد تک جھلس چکی تھی۔ اسے 16 مئی کو گھر واپس لایا گیا۔ منگل کی دوپہر کو اچانک اس کی طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ اسے بیر سنگھ پور اسپتال لے گئے جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ سلطان پور میں اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں جے سنگھ پور کے سی او پرشانت سنگھ نے کہا کہ لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر پیشگی قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Gangrape in Kanpur کانپور میں ڈاکٹر کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.