ETV Bharat / state

Rampur Conversion Case: جبراً تبدیلی مذہب معاملہ میں رامپور کے گلویز کو ملی ضمانت

اترپردیش کے رامپور میں مبینہ طور پر جبراً مذہب تبدیل کروانے کے معاملے میں کچھ روز قبل دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم آج ان میں ایک شخص کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ Rampur Conversion Case

جبراً مذہب تبدیل معاملہ میں رامپور کے گلویز کو ملی ضمانت

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 4:53 PM IST

رامپور: جبراً مذہب تبدیلی کے معاملہ میں ضلع عدالت نے ایک ملزم کی ضمانت منظور کرلی جب کہ اس معاملہ میں گرفتار دوسرے شخص کی ضمانت ابھی تک منظور نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز قبل رامپور کے تھانہ کوتوالی کی پولیس نے 2 ملزمین کو مبینہ جبراؑ مذہب تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا جب کہ ان پر ایک نوجوان کو لالچ دے کر جبراً مذہب کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ Rampur Conversion Case

جبراً مذہب تبدیل معاملہ میں رامپور کے گلویز کو ملی ضمانت

یہ بھی پڑھیں:

Two Arrested Under UP's Anti-Conversion Law in Rampur: رامپور میں انسداد تبدیلی مذہب قانون کے تحت دو افراد گرفتار

رامپور کی ضلع عدالت نے مذہب تبدیل کروانے کے معاملے میں ملزم گلویز کی درخواست ضمانت کو منظور کرلیا۔ مبینہ طور پر لالچ دے کر جبراً مذہب تبدیل کروانے کے معاملے میں گذشتہ 8 اپریل کو تھانہ کوتوالی پولیس نے دو ملزمین ندیم احمد اور گلویز کو گرفتار کیا تھا۔

اس معاملے میں ملزم گلریز کے وکیل سید عرفات عارش نے قانونی بحث اور دلائل پیش کیے، وہیں دوسری جانب سرکاری وکیل سوربھ نے عدالت کے سامنے اپنے دلائل رکھے، جس کے بعد عدالت نے دونوں فریق کی بحث پر سماعت کرتے ہوئے ملزم گلریز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس معاملہ میں دفاعی وکیل سید عرافات عارش نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں عدالت کے سامنے مزید حقائق و دلائل کو پیش کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.