مرادآباد:ریاست اترپردیش کے مراد آباد میں خواتین پولیس کی غنڈہ گردی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں چار خواتین کو ان کے گھروں سے گھسیٹ کر جیپ میں بیٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔اس کو لے کر پولیس پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
جانچ پر پتہ چلا ہے کہ یہ ویڈیو مراد آباد کے گلشہید تھانہ علاقہ کی ہے۔مکان خالی کرانے کے دوران مقامی تھانے کی پولیس کے اہلکاروں کے ذریعہ خاتون کے ساتھ کی گئی حرکت کی کسی نے ویڈیو بنا لی ۔
گرامین بینک کے ملازمین بھی موقع پر موجود تھے۔بتایا جاتا کہ مکان خالی کرانے کے نام پر مقامی تھانے کی پولیس نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔اسے مارا پیٹا گیا۔مکان میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس کی اس حرکت پر لوگوں نے سوال اٹھائے۔خواتین کو خودمختار اور خود کفیل بنانے کے نام پر ان(خواتین )کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس پر ناقابل برداشت ہے۔
واقعہ منظرعام پر آنے کے بعدمقامی تھانے کی پولیس نے نصف درجن لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔وائرل ویڈیو کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر تھانے گیا تھا۔ گھر خالی کرانے کے لئے پہنچی پولیس کے ساتھ خواتین نے بدتمیزی کی ۔حالات پر قابو پانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Four Members of THak Thak Gang Arrested: نوئیڈا پولیس نے چار سو سے زیادہ معاملہ میں ملوت گینگ کے ارکان کو گرفتار کیا
انہوں نے کہاکہ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔