ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے نوگاوا سادات اسمبلی حلقہ سے بہوجن سماجوانی پارٹی نے ضمنی انتحابات کے لئے فرقان احمد کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ایم ایل اے اور کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کی موت کے بعد نوگاوا سادات اسمبلی میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں جس کی تیاری تمام پارٹیاں شروع کر دیں ہیں۔ حالانکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے پیش نظر ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔