ETV Bharat / state

مولانا شاہد حسنی نوری کے جنازے میں جم غفیر - رامپور

مولانا مرحوم کے نماز جنازہ کا اہتمام رامپور قلع کے وسیع میدان میں کیا گیا جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے ان کی نماز جنازہ ادا کی اور بارگاہ الہی میں خصوصی دعا مغفرت کی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 1, 2019, 5:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا شاہد حسنی نوری کا حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال ہو گیا۔

متعلقہ ویڈیو

آج ان کی نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں آئے مسلمانوں نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نم آنکھوں سے ان کو سپردخاک کیا۔

مولانا کی جسد خاکی کو شہر سے تین میل کے فاصلے پر واقع سیجنی گاؤں میں دفن کیا گیا۔

عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا شاہد حسنی نوری میاں کے انتقال سے عالمی دینا میں غم کا ماحول پیدا ہو گیا۔ مولانا کے انتقال کی خبر سنتے ہی لوگوں کا جم غفیر ان کی رہائش گاہ پر پہنچا اور اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کا شریک ہوا۔

مولانا مرحوم کے نماز جنازہ کا اہتمام رامپور قلع کے وسیع میدان میں کیا گیا جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے ان کی نماز جنازہ ادا کی اور بارگاہ الہی میں خصوصی دعا مغفرت کی۔

مولانا مرحوم کا شمار ہندوستان کے جید علماء میں ہوتا تھا۔ مولانا کی شخصیت ملک کے تمام ہی طبقہ ہائےحیات میں معروف و مقبول تھی اور یکساں احترام کی حامل تھی۔

ان کے انتقال سے جو علمی دنیا میں خلاء پیدا ہوا ہے اس کی بھرپائی ناگزیر ہے، انہیں علم الکلام پر دسترس حاصل تھا۔

اس موقع پر تنظیم علماء اسلام کے جنرل سیکریٹری نے اپنی گفتگو میں مفتی شاہد نوری کی حیات و خدمات پر مختصر روشنی ڈالی۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا شاہد حسنی نوری جن کا کل حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا، آج ان کی نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں آئے مسلمانوں نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نم آنکھوں سے ان کو ان کی آخری آرام گاہ پہنچایا۔

Body:وی او
عالمی شہرت یافتہ عالم دین بزرگ مولانا شاہد حسنی نوری میاں کا کل حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ جس سے رامپور اور قرب و جوار کے مسلمان ہی نہیں بلکہ پورے ملک اور بیرون ملک میں رہنے والے مسلمان، جو مولانا کی شخصیت سے واقفیت رکھتے ہیں، سدمے میں آ گئے تھے اور انتقال کی خبر سننے کے بعد ہی لوگوں کا ان کی رہائش گاہ پر پہنچے کا سلسلہ جاری ہے آج ان نماز جنازہ کا اہتمام رامپور قلع کے وسیع میدان میں عمل میں آیا جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے ان کی نماز جنازہ ادا کی اور بارگاہ الہی میں خصوصی دعا مغفرت کی۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو شہر سے تین میل کے فاصلے پر واقع سیجنی گاؤں میں ان کی خبرگاہ کے لئے مختص مقام پر لے جاکر دفن کیا گیا۔ مرحوم کا شمار ہندوستان کے جید علماء کرام میں ہوتا تھا۔ مفتی شاہد علی تمام ہی طبقہ ہائے حیات میں یکساں احترام کے ساتھ دیکھے جاتے تھے۔ ان کے انتقال سے جو علمی دنیا میں خلاء پیدا ہوا ہے اس کی بھرپائی ناگزیر ہے۔ انہیں علم الکلام پر دسترس حاصل تھی۔ اس موقع پر تنظیم علماء اسلام کے جنرل سیکریٹری نے اپنی گفتگو میں مفتی شاہد نوری کی حیات و خدمات پر مختصر روشنی ڈالی۔
بائٹ: مولانا شہاب الدین رضوی، جنرل سکریٹری تنظیم علماء اسلام

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.