مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے لوھیا بازار کی جامع مسجد میں واقع اسلامک لائبریری میں مساجد کے ائمہ و حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب اعجاز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لائبریری کے بانی نے کہا کہ ائمہ مساجد و حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔ یہی وہ جماعت ہے جو ہر مشکل گھڑی میں ملت و عوام کے کام آتی ہے۔ لائبریری، عید کے اس موقع پر ائمہ و حفاظ کرام کی خدمت اپنا دینی ملی فرض سمجھتی ہے۔ function was organized in Muzaffarnagar to encourage imams and guardians
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر مولانا محمد جمشید قاسمی، محبوب عالم اور قاری حفظ الرحمان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور لائبریری کی طرف سے ائمہ مساجد کو ہدیہ اور سند توصیف پیش کی گئی۔ پروگرام میں مشہور سماج سیوی دلشاد پہلوان، قاری شوکت علی، قاری شعبان خصوصی طور پر موجود رہے۔ پروگرام کے آخر میں سبھی حاضرین نے اپنی تائید پیش کی اور بانی لائبریری کا اظہارِ تشکر پیش کیا۔