ETV Bharat / state

نوئیڈا: انعامی بدمعاش گرفتار - سچن ولد راجپال

گریٹر نوئیڈا پولیس اور بدمعاش کے درمیان تصادم میں 25000 کا انعامی بدمعاش سچن زخمی ہوگیا جو کرنل کی اسکارپیو کی لوٹ میں بھی مطلوب تھا۔ پولیس نے بد معاش کے پاس سے ایک طمنچہ اور بائیک برآمد کی ہے۔

تصادم میں مفرور انعامی بدمعاش زخمی
تصادم میں مفرور انعامی بدمعاش زخمی
author img

By

Published : May 29, 2020, 10:35 AM IST

پولیس آفیسر بیٹا 2 کو مخبر سے خصوصی اطلاع ملی کہ مطلوب اور مفرور 25000 روپے کا انعامی بدمعاش سچن ولد راجپال ، گاؤں ، سالار پور تھانہ ، دنکور کسی سنگین واردات کی فراق میں ہے۔ جو غیر قانونی اسلحہ لے کر چوہد پور سے اے ٹی ایس کے گول چکر کی طرف آرہا ہے۔

تصادم میں مفرور انعامی بدمعاش زخمی

جب اسٹیشن آفیسر بیٹا 2 مع فورس کے ساتھ اے ٹی ایس گول چکر تک پہنچے تو سامنے سے ہیرو اسپلینڈر HR 51 BR 1922 پر سوار ایک شخص آتا ہوا دکھائی دیا۔ جسے روکنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکل سوار بدمعاش نے کچھ فاصلے پر جا کر بائیک کو چھوڑ دیا اور پوزیشن لے کر پولیس پر غیرقانونی اسلحے سے فائرنگ کردی۔

جس پر پولیس تھانہ بیٹا 2 نے اپنا دفاع کرتے ہوئے فائرنگ کی ، جس سے سچن زخمی ہو گیا اور اسے بائیک سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ساتھ میں ایک طمانچہ 315 بور،دو اضافی زندہ کارتوس اور دو دیگر کھو کھا کارتوس برآمد کیا گیا۔

زخمی کو سرکاری اسپتال میں داخل کرکے ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ملزم سچن جرائم کی دنیا میں سرگرم رہا ہے اور اس نے ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل اور ڈکیتی جیسے جرائم کا ارتکاب کیا ۔ملزم کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کا انعام تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.