رواں برس جہاں کورونا وبا کے باعث 12 ربیع الاوّل کو جشنِ عید میلادالنبیﷺ پروگرام نہیں منایا جا رہا ہے تو وہیں جونپور میں اس موقع پر ضلع ہسپتال میں بلا تفریق مذہب و ملت مریضوں میں پھل تقسیم کرکے امن و محبت کا پیغام دیا گیا۔
ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر مدرسہ فیضان فاضل و شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ کی جانب سے ضلع ہسپتال میں مریضوں میں پھل تقسیم کرکے امن و اتحاد کا پیغام دیا گیا۔
واضح رہے کہ مدرسہ فیضان فاضل و شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ مسلسل سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے چلے آرہے ہیں۔ رواں برس جہاں کورونا وباء کے باعث 12 ربیع الاوّل کو جشنِ عید میلاد النبی پر ہونے والا پروگرام نہیں منایا جا رہا ہے تو وہیں جونپور میں اس موقع پر ضلع اسپتال میں بلا تفریق مذہب و ملت مریضوں میں پھل تقسیم کرکے امن و محبت کا پیغام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنارس: عید میلادالنبی کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے استقبال قریشی نے بتایا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے جشن کا دن آج ہے جنہوں نے ہمیشہ محبت کا پیغام دیا۔ آج اسی پیغام کو لیکر ہم لوگوں نے ضرورت مندوں میں پھل تقسیم کیا ہے اور ہم لوگوں نے بتایا بھی کہ آج محمدﷺ کی ولادت کا دن ہے۔ اس موقع پر ہم پھل تقسیم کر رہے ہیں اور مریضوں نے بخوشی قبول بھی کیا۔
ارشد قریشی نے بتایا کہ پھل تقسیم کا پروگرام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر رکھا گیا ہے اور ایسے پروگراموں سے ہم نے امن و محبت کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے اور سب سے بڑا مذہب انسانیت کا مذہب ہوتا ہے۔