ریاست اترپردیش میں عالمی یوم قلب کے موقع پر ضلع بارہ بنکی کے میڈکیور ہسپتال میں مفت میڈکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
میڈکل کیمپ میں لکھنؤ میدانتا ہسپتال کی کارڈک اسپیشلسٹ سرتا کماری نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور تمام قسم کی جانچ کی۔
میڈیکل کیمپ میں دو درجن سے زائد مریضوں نے اپنا چیک اپ کرایا لیکن موسم ناسازگار ہونے کی وجہ سے کافی مریض کیمپ میں نہیں پہنچ سکے۔
میدانتا ہاسپٹل لکھنؤ کی کارڈک اسپیشلسٹ سرتا کمار نے بتایا کہ لوگوں کے محنتی کام نہ کرنے کی وجہ سے ڈائبٹیز اور بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے جو قلب کی بیماریوں کی خاص وجہ ہے.
انہوں نے قلب کی بیماریوں سے بچنے کے لئے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ دن میں 30 منٹ ورزش ضرور کریں۔