جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے محلہ گدن ارزانی میں الفا ہیلتھ کیئر ہاسپٹل اور وارڈ سبھاسد شاہنواز منظور کے باہمی تعاون سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سبھاسد شاہنواز منظور نے طبی جانچ کیمپ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وارڈ کاونسلر شاہنواز منظور نے کہا کہ میں ڈاکٹر چاند باغوان،ڈاکٹر شاہد خان،ڈاکٹر عرشی نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مفت طبی کیمپ کے لیے میرے وارڈ کا انتخاب کیا۔ میڈیکل کیمپ بہت ہی ضروری ہے۔اس سے لوگوں کو بڑی مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ اپنے وارڈ میں ایک طبی کلینک کا انعقاد کروں گا آج کا یہ طبی کیمپ اسی کا ایک ہوم ورک ہے ۔آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام کا انعقاد میں اپنے وارڈ میں کرتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:Markazi Serat Committee منا راجا مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب
ڈاکٹر چاند باغوان نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ میں دمہ کی جانچ،شوگر کی جانچ،یورک ایسڈ کی جانچ،فزیوتھراپی وغیرہ کی مفت میں جانچ کی گئی اور مریضوں کو ورزش کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا،اور وائرل فیور،کف کولڈ،لووز موشن کی بیماریوں میں پانچ دن کی مفت میں دوائیں دی گئیں،