کانپور:اترپردیش کے کانپور میں عید میلاد النبی کے موقع ہر سال کی طرح اس بار بھی آئی وائی ڈبلیو ایس اسلامک یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر نعیم حامد ہسپتال میں مفت طبی اور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Free Medical Camp And Blood Donation Camp Held In Kanpur
اس میں ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت میں علاج کیا۔مرضوں کے درمیان ضروریات کے مطابق دوائیاں تقسیم کی، ان مریضوں کی مفت جانچ کی گئی۔ انہیں تمام سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ کیمپ میں میں شرکت کرنے آئے لوگوں نے سماج میں کمزور اور غریب لوگوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صحت مند لوگوں کو خون عطیہ کرنا چاہیے۔ اس سے صحت میں بہتری آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Amit Shah on Modi Govt مودی حکومت نے ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم کے شعبے میں کئی تبدیلیاں کی ہیں
انہوں نے کہاکہ خون دینے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے ۔ 18 سال سے 60 سال تک کی صحت مند لوگ ہر تین مہینے میں اپنا خون عطیہ کر سکتے ہیں ۔آئی وائی ڈبلیو ایس اسلامک یوتھ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹرز کی وہ تنظیم ہے جو غرباء و مساکین کی مدد کرتی ہے ۔Free Medical Camp And Blood Donation Camp Held In Kanpur