ETV Bharat / state

Free Juice For Navratri Fast ورت رکھنے والوں کو مفت جوس - shabbir juice Corner

ہندو مسلم بھائی چارے کی بہترین مثال علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جوس کارنر پر دیکھنے کو ملی۔ جہاں نوراتری میں ورت رکھنے والے طلباء و طالبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ مفت جوس اور پھل دستیاب کرائے گئے۔ Free Juice For Navratri Fast

Free Juice For Navratri Fast
Free Juice For Navratri Fast
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 5:48 PM IST

علیگڑھ : عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام میں 'مسلم' لفظ ہونے سے اکثر اور بیشتر لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف مسلمانوں کے لئے یونیورسٹی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اے ایم یو میں نا صرف تدریسی اور غیر تدریسی عملا غیر مسلم ہے بلکہ طلباء و طالبات بھی غیر مسلم ہے۔ Free Juice For Navratri Fast

اے ایم یو جوس کارنر پر ورت رکھنے والوں کو مفت جوس

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے رہائشی ہالوں سمیت کیمپس میں کہیں بھی آپ کو ایسا نہیں لگے گا کے یہاں مختلف مذاہب کے طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ مختلف مذاہب کے طلباء ایک ساتھ ناصرف تعلیم حاصل کرتے ہیں بلکہ ان کی ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے خوش اسلوبی کے ساتھ رہائش بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کیمپس میں ہندو مسلم بھائی چارے کی مثالیں بھی دیکھنے کو ملتی رہتی ہے۔ اسی ضمن میں یونیورسٹی کے مرکزی مولانا آزاد لائبریری کے پیچھے 'شبیر جوس کارنر' پر آج کل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

شبیر جوس کارنر کے مالک حاجی محمد شبیر خود اپنے ہاتھوں سے نوراتری میں ورت رکھنے والے طلباء و طالبات کو مفت جوس اور پھل دے رہے ہیں۔ شبیر کے مطابق ان کا مقصد ہندو مسلم بھائی چارہ کو فروغ دینا ہے۔ ورت رکھنے والے مانیش کمار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر یہاں جوس پینے آتا ہوں لیکن آج جب میں جوس پینے آیا تو مجھے معلوم ہوا اور میں نے دیکھا کہ شبیر بھائی ورت رکھنے والے خود مسلم ہوکر غیر مسلم طلباء و طالبات کو مفت جوس اور پھل کھلا رہے ہیں جس کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ Free Juice For Navratri Fast

یہ بھی پڑھیں : Mulayam Singh in AMU اے ایم یو طلباء یونین نے ملائم سنگھ کو 1989 میں لائف ٹائم ممبرشپ دی تھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.