ETV Bharat / state

سر سید کے یوم پیدائش پر ہیلتھ کیمپ کے ساتھ کھانے کی تقسیم - ہیلتھ کیمپ کا بھی اہتمام

سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام یونیورسٹی سرکل پر ضرورت مندوں میں مفت کھانا تقسیم کیا گیا اور فری ہیلتھ کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق وائس چانسلر، پروفیسر ایم ایچ بیگ تھے۔

سر سید کی یوم پیدائش کے موقع پر مفت کھانا اور ہیلتھ کیمپ

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 3:42 PM IST

بانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سر سید احمد خان کے 204 ویں یوم پیدائش کے موقع پر غریب اور ضرورت مندوں میں مفت کھانا تقسیم کیا گیا، ساتھ ہی مفت ہیلتھ کیمپ لگایا گیا۔

سر سید کی یوم پیدائش کے موقع پر مفت کھانا اور ہیلتھ کیمپ

اس پروگرام میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ سمیت وپن کمار مشرا (جیل سپرنٹنڈنٹ)، ستیش کمار مشرا (ایس پی ٹریفک) اور پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، جواہر لال نہرو میڈیکل کالج) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اے ایم یق کے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے تنظیموں کے ذریعے کئے جا رہے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ سر سید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر غریب اور ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔

اس موقع پر پہل گلوبل فاؤنڈیشن کے سیکریٹری محمد مدثر نے کہا سر سید احمد خان کی 204 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایف ایچ میڈیکل کالج کے زیراہتمام ایک مفت ہیلتھ کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں مختلف جانچ بھی کی جارہی ہے اور دوائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں، یہاں پر صبح سے لے کر شام تک غریب لوگوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرین خان کی ضمانت عرضی خارج

پہل گلوبل فاؤنڈیشن کی صدر ڈاکٹر زینت ذیشان نے کہا یہ ایک بہت اچھی پہل ہے۔ ضرورت مندوں کی ضروریات کے مطابق ان کی ضرورتوں کو پورا کرنا بہت اچھی بات ہے اور مفت ہیلتھ کیمپ سے بھی ضرورت مندوں کو فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.