ETV Bharat / state

All India Payam e Insaniyat Forum لکھنؤ میں آل انڈیا پیامِ انسانیت فورم کا مفت طبی کیمپ - Free Medical Camp at Lucknow

لکھنؤ کے علاقہ ڈالی گنج میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ یونٹ کی جانب سے مفت تشخیصی طبی کیمپ لگایا گیا۔ جس میں بلا مذہب وملت مسلم وغیر مسلم بیمار و دیگر حضرات نے شرکت کرکے استفادہ کیا۔ Payam e Insaniyat Forum Medical Camp

آل انڈیا پیام انسانیت فورم نے مفت طبی کیمپ لگاکر جانچیں کروائی اور دوائیں تقسیم کی

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 1:15 PM IST

لکھنؤ: قطب پور مدرسہ واقع نزد جامع مسجد ڈالی گنج لکھنؤ میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ یونٹ کے ذریعہ مرزا اسرار کی سرپرستی میں ریسپریٹری شعبہ کے جی ایم یو کی مدد سے ایک وسیع پیمانہ پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں بلا تفریق ملت و مذہب تقریباً چار سو مریضوں کی جانچ کرنے کے بعد انہیں مفت دوائیں دی گئیں۔ Free diagnosis and distribution of Medicines in Medical Camp under All India Payam e Insaniyat Forum

یہ بھی پڑھیں:

طبی کیمپ میں خاص طور پر آنکھ کی جانچ، شوگر جانچ، بی پی جانچ، سی بی سی، ٹائیفائڈ، یورک ایسیڈ، تھائرائیڈ، اور ای سی جی وغیرہ جانچیں مفت ہوئیں۔ سلور جبلی ہاسپٹل سے ویکسینیشن ٹیم بھی مدعو کی گئی، جس میں تقریباً پچاس لوگوں کو ویکسین کا سیکنڈ ڈوز اور کچھ افراد کو بوسٹر ڈوز لگائے گئے۔

پیام انسانیت فورم کے اہم ذمہ دار مولانا ابوالقاسم ندوی نے کہا کہ لکھنؤ و اطراف میں مفت طبی کیمپ کے ذریعہ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ اس مہنگائی کے دور میں بیشتر غریب اپنے مرض کی جانچ نہیں کراسکتے، لہٰذا پیام انسانیت فورم اراکین غریب بستیوں میں کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پودا لگانے کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی میڈیکل کالج میں مریضوں کو روز مرہ کی اشیاء تقسیم کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر انکت، ڈاکٹر ونود کمار یادو، ڈاکٹر سید احمد ارشد، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر سید محمد شارق، ڈاکٹر محمد حسين، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر پرویز، ڈاکٹر غنچہ خان، حسين احمد، محمد شاہ ذیب اور بھائی رياض الحق کی طرف سے لیب کی پوری ٹیم، سلور جبلی ہاسپٹل کی ویکسینیشن ٹیم اور پوجا پانڈے سابق پارشد، موجودہ پارشد جاوید خان، جنيد خان، بھائی ابھیشیک وغیرہ لوگوں کی محنت وکوشش اور تعاون سے یہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔
اس حسين موقع پر فورم کی طرف سے شفق علوی، مفتی عبدالمحیط ندوی، مسیح انصاری، مفتی مشکور حسين، انصارالحق، محمد ثانی، محمد ثالث، محمد یوسف، محمد معین اور مفتی ابوالقاسم وغیرہ حضرات موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.