ETV Bharat / state

بریلی: غریب لڑکیوں کے لیے مفت کمپیوٹر کورس کا آغاز

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 3:57 PM IST

بریلی میں غریب لڑکیوں کے لیے مفت کمپیوٹر کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں اعلیٰ حضرت حضور تاج الشریعہ سوسائٹی نے غریب، ضرورت مند اور خواہشمند لڑکیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کمپیوٹر کورس کرنے کی خواہاں ہیں تو وہ یکم نومبر سے پانچ نومبر تک زین کمپیوٹر سینٹر پر پہنچ کر اپنا رجسٹریشن ضرور کرا لیں۔

free computer course started for poor girls in bareilly uttar pradesh
بریلی میں غریب لڑکیوں کے لیے مفت کمپیوٹر کورس کا آغاز

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ جماعت رضائے مصطفےٰ کے قومی صدر مفتی عسجد رضا خاں کی سرپرستی میں چلنے والے اعلیٰ حضرت حضور تاج الشریعہ سوسائٹی نے 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر اعلان کیا ہے کہ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے 100 غریب لڑکیوں کو مفت میں کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے گی۔

مفت میں کمپیوٹر تعلیم دینے کے لیے 100 غریب اور ضرورت مند لڑکیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ایک ٹیم باقائدہ اس کا سروے بھی کرے گی۔

سوسائٹی کے سرپرست نے کہا ہے کہ محمدﷺ کی یومِ پیدائش کا جشن دنیا بھر میں منایا گیا۔ اس مبارک موقع پر سوسائٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی غریب 100 لڑکیاں، جن کے کنبہ کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے، لیکن لڑکیاں کمپیوٹر و دیگر دنیاوی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں، تو ایسی لڑکیوں کو مفت میں تعلیم دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی ضمنی انتخاب 2020: لوجہاد پر یوگی حکومت کا سخت موقف

سوسائٹی نے شہامت گنج علاقے میں واقع زین کمپیوٹر سینٹر کو مفت کمپیوٹر سینٹر کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہاں بیسِک کمپیوٹر کورس، ڈزائن ورک ٹریننگ، اکاؤنٹس کورس وغیرہ شروع کرائے جائیں گے۔ بیٹیوں کو کمپیوٹر کی بیسِک تعلیم بھی دی جائے گی۔ کورس مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ ہوگا اور پاس ہونے کی صورت میں نئے کورس میں داخلہ دیا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اس مرتبہ کووڈ 19 کی گائیڈلائن کی وجہ سے روایتی طور پر جلوس نہیں نکالے گئے ہیں۔ لیکن اس سے جذبہ اور شوق کم نہیں ہوا ہے۔

بہرحال، اُنہوں نے غریب، ضرورت مند اور خواہشمند لڑکیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کمپیوٹر کورس کرنے کی خواہاں ہیں، تو وہ یکم نومبر سے پانچ نومبر تک زین کمپیوٹر سینٹر پر پہنچ کر اپنا رجسٹریشن ضرور کروا لیں۔ پہلے آنے والی 100 لڑکیوں کی تعداد پوری ہونے کے بعد مفت کمپیوٹر تعلیم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.