ضلع کے نوجوان کو برطانیہ میں نوکری کا جھانسا دے کر اسے یوکرین بھیج دیا گیا، جہاں اب وہ پھنس گیا ہے۔متاثر کے اہل خانہ نے مدد کی اپیل کی ہے۔
وہیں پولیس نے اس معاملے میں 4 لوگوں کے خلاف شکایت درج کر لی ہے۔ساتھ میں یوکرین کے سفارت خانہ سے نوجوان کی واپسی کے لیے کاغذی کارروائی شروع کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لکھیم پور میں رہنے والے کلبیر سنگھ نے سدھولی تھانہ کے اوتار سنگھ کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔
کلبیرسنگھ اور اس کی بیوی پر الزام ہے کہ انہوں نے اوتار سنگھ کو برطانیہ بھیجنے کے نام پر نو لاکھ روپے لے لیے۔ان لوگوں نے 5 مارچ 2019 کو سیاحتی ویزا پر اوتار سنگھ کو برطانیہ کے بجائے یوکرین بھیج دیا۔
وہیں لاکھوں کی دھوکہ دہی کرنے کے بعد ملزمین فرار ہیں، جبکہ یوکرین میں پھنسے اوتار سنگھ سے اس کے خاندان سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔
اوتار سنگھ کے اہل خانہ نے یوکرین میں پھنسے بیٹے کے مدد کے لیے حکومت سے اپیل کی ہے، وہیں ان لوگوں نے کہا ہے کہ اوتار سنگھ وہاں صحیح سلامت نہیں ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈیٹ پولیس اپرنا گوتم نے بتایا کہ اوتار سنگھ کو یوکرین میں پھنسے کئی مہینے ہوگئے ہیں، لیکن ان کا اپنے خاندان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوتار سنگھ کے اہل خانہ نے کلبیر سنگھ اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔حادثہ کے بعد سے ملزمین فرار ہیں۔اوتار سنگھ کی واپسی کے لیے یوکرین کے سفارت خانہ سے کاغذی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔